بہترین لاک ڈاؤن کو وفاقی حکومت نے سبوتاژ کردیا، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بدقسمتی سے ابتدائی طور پر نافذ ہونے والے بہترین لاک ڈاؤن کو وفاقی حکومت نے سبوتاژ کردیا۔بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے پنجاب کی طبی تنظیموں کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے طبی عملے کے افراد کے لیے پیکج کے اعلان کے ساتھ ان کے اہل خانہ کو نوکریاں بھی دے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پنجاب کے روکے ہوئے فنڈز جاری کرے اور عالمی مالیاتی اداروں کی امداد کا حصہ بھی فراہم کرے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈاکٹروں کو دیہاڑی پر رکھا جانا افسوس ناک ہے لہٰذا انہیں فوری مستقل کیا جائے اور پنجاب میں سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف اٹھائے جانے والے انتقامی اقدامات کو واپس لیا جائے۔چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ یہ وفاقی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بحران کے موقع پر تمام صوبوں کی مدد کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں