بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے بیگ ہی ان کا مذاق بن گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا بیگ ہی ان کا مذاق بن گیا۔ سارہ علی خان کی ایک تازہ ترین ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس پر انہیں خوب مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں سارہ کو پنک شارٹس، سفید ٹاپ کے ساتھ ایک بڑے سے کیری بیگ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ویسے تو سارہ حسبِ معمول خوبصورت لگ رہی تھیں، لیکن انہیں اس بیگ کی وجہ سے کافی ٹرول کیا گیا۔اس بیگ پر سارہ کا نام بڑے حروف میں لکھا ہوا ہے۔ لیکن بیگ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اس میں کوئی سامان نہیں اور یہ سامان لانے والا کوئی تھیلا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس خالی بیگ کو لے کر لوگوں نے سارہ علی خان کو شدید ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔پوسٹ پر ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا، سارہ علی خان کی طرح ہمارے گھر میں بھی ایک بیگ ہے جس میں ہم سبزی لینے جاتے ہیں۔ایک اور صارف نے کہا کہ یہ سب صرف خالی تھیلوں کے ساتھ گھومتے رہتے ہیں۔یہی نہیں، ایک صارف نے یہاں تک کہہ دیا کہ بس انہیں خالی بیگ دکھا کر دکھاوا کرنا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں