پاکستان کسی تنازع کاحصہ نہیں بنے گا،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں قیام امن کیلئے پرعزم ہے،کسی تنازع کاحصہ نہیں بنے گا۔جمعرات کووزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دور سے گزر رہے ہیں جہاں تنازعات اور چیلنج درپیش ہیں،گزشتہ سال فروری میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ذمے داری سے جواب دیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی دنیا معترف ہے، افغانستان میں امن واستحکام کے لیے دوحا معاہدہ اہم سنگ میل ہے، اس معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کے امن کوفاشسٹ نظریات سے خطرات لاحق ہیں، پاکستان دنیا میں قیام امن کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کسی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔
Load/Hide Comments