قلات، مہنگا پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپ کیخلاف کارروائی، بھاری جرمانے
قلات (انتخاب نیوز) مہنگا پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس کیخلاف اہم کارروائی۔ قلات ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ کی نگرانی میں تحصیلدار قلات علی احمد کرد کا لیویز جوانوں کے ہمراہ قلات میں پیٹرول پمپس کا دورہ، پیٹرول مہنگا فروخت کرنے پر بھاری جرمانے کیے گئے اور انہیں تنبیہ کی گئی کہ وہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا نہ کریں، پیٹرول مہنگا فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


