کے ایم سی کے کلرک کو دفتر میں گھس کر قتل کرنے کا کیس، ایک اور ملزم بھی پکڑا گیا
کراچی ( انتخاب نیوز) کے ایم سی کے کلرک کو دفتر میں گھس کر قتل کرنے کے کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، پولیس اور رینجرز نے قاتلوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزم کاشف سے پولیس نے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ ملزم کے ایک اور مفرور ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے رینجرز کی مدد سے ٹارگٹ کلر شاکر عرف ڈھیلا اور سپاری دینے والے ابراہیم ٹوپی گرفتار کرچکی ہے۔
Load/Hide Comments


