تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ قبول نہیں، ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ:جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے 15 جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوے اس فیصلے کوتعلیم دشمن فیصلہ قراردیا ہے یہ فیصلہ پنجاب سندھ کے حالات گرمیوں کی دوماہ چھٹیوں کومدنظر رکھ کر گیا ہے جبکہ بلوچستان میں اب تعلیمی ادارے کھلنے والے تھے دیگر صوبوں میں ایک ڈیڑہ ماہ اسٹڈی کا رہ گیاجبکہ بلوچستان میں اب تعلیمی سال شروع ہونے کو تھا ان حالات میں نہ تعلیمی ادارے زیادہ دیر بند کیاجاسکتا ہے اور نہ ہی امتحانات لیے بغیر طلباء کو ترقی دی جاسکتی ہے۔حکومت نے بلوچستان کے نجی سرکاری تعلیمی اداروں سے مشاورت،ان کے مسائل سننے وحل کیے بغیر تعلیمی ادارے لمبے عرصے تک بندکرنے کا فیصلہ جلدبازی میں کیا جس کی وجہ سے نجی تعلیمی ادارے اور ان سے وابستہ لوگ تباہ ہوجائیں گے بلوچستان میں شعبہ تعلیم پہلے سے تباہ ہے اور حکومتی فیصلے مزید تباہی وبربادی لارہی ہے اُنہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے۔ٹیچرز کی تنخواہیں فکس اورملک بھر میں 95 فیصد سکول عمارتیں کرائے پر ہیں۔وزیر اعظم پاکستان پرائیویٹ سکولزکیلیے”تعلیمی ریلیف پیکیج“ کااعلان کریں۔15جولائی تک تعلیمی اداروں کی بندش سے 80%تعلیمی ادارے مکمل بنداور لاکھوں لوگ بیروزگارہوجائیں گے۔کورونا وائرس سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔حکومتSOPsجاری کرے اورعید کے بعدبلوچستان بھر میں تمام تعلیمی ادارے ہر صورت کھولنے کااعلان کرے سکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا 11اورسماجی فاصلے کو برقرار رکھ کر کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں۔ کورونا وائرس سے شدید متاثرہ دیگرممالک میں تمام تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں۔اسی طرح بورڈ امتحانات منسوخ کرنے اور طلبا کا مستقبل برباد کرنے کے بجائے بورڈ امتحانات سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کرسرکاری و پرائیویٹ اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا کرسرکاری و پرائیویٹ سکولز وکالجزکو امتحانی سنٹرز بناکر منعقد کیے جائیں حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے بدقسمتی سے حکومت فیسوں کی وصولی کے بارے میں بھی کلیر فیصلہ نہ کرکے نجی ادارے اور والدین کولڑارہے ہیں جو دانشمندی نہیں بلکہ بے عقلی ہے۔ حکومت تعلیم دشمن پالیسی کے بجائے تعلیم دوست پالیسی اپناتے ہوئے تعلیمی اداروں کو کھولنے اور نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں