بیرون ملک بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے اینٹھنے والا 6 رکنی گینگ پکڑا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) 3 ہزار سے زائد شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے اینٹھنے والے 6 رکنی گینگ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے مطابق گرفتار ملزمان میں جاوید اقبال، شہریار، وحید، وسیم خان، مشتاق احمد اور حافظ قیوم کے قبضہ سے شناختی کارڈ بنانے اور کٹنگ مشین، 128 پاکستانی پاسپورٹس، غیر ملکی پاسپورٹس، واشڈ شناختی کارڈ، پاسپورٹس، لیمینشن پیپر، مختلف بینکس کے 13 اے ٹی ایم کارڈ، چیک بکس، مختلف ممالک کے 50 سے زائد جعلی ویزا اسٹیکرز کے علاوہ شہریوں کے ویزا درخواست فارم، امیگریشن کی پرانی مہریں، بیلجیم، اسپین ملائیشیا، سنگاپور ودیگر ممالک کے ریزیڈنس کارڈز بھی برآمدہوئے،ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بھاری رقم کے عوض جعلی پاکستانی شناختی کارڈ، پاکستانی و غیر ملکی پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات بنا کر دینے کے ساتھ شہریوں کو ملازمت، تعلیم اور سیٹلمنٹ کے نام پر بیرون ملک بھجوانے کے نام پر جعلسازی میں ملوث ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں