ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈکوچ مقرر
اسلام آباد:پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی جگہ وہاب ریاض کو سیزن فائیو کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیرن سیمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا ڈیرن سیمی اور ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایچ بی ایل سیزن فائیو میں وہاب ریاض پشاور زلمی کے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ ڈیرن سیمی آج سیلیکر آئندہ دو سال کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ہوں گے۔محمد اکرم نے واضح کیا کہ ڈیرن سیمی کا پشاور زلمی سے کنٹریکٹ پلئیر / مینٹور کا ہے۔ جس کے رولز کے مطابق سیمی اگر ٹیم مینجمنٹ نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا تو رواں پی ایس ایل سیزن میں ہیڈکوچ کی زمہ داریوں کے ساتھ بطور کھلاڑی بھی دستیاب ہوں گے۔
Load/Hide Comments