ترک صدر رجب طیب ایردوان روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے

ماسکو:ترک صدر رجب طیب ایردوان روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔صدارتی پیلس کریملن پہنچنے پر صدر ویلادی میر پوتن نے صدر ایردوان کا استقبال کیا۔دو طرفہ مذاکرات سے قبل دونوں رہنماوں نے ذرائع ابلاغ کے لئے تصاویر اتروائیں اور مختصر بیانات جاری کئے۔صدر پوتن نے اپنے بیان کا آغاز گذشتہ ہفتے  شام میں شہید ہونے والے ترک فوجیوں کے لئے اظہارِ تعزیت کے ساتھ کیا اور کہا ہے کہ اس نوعیت  کے واقعات  کی تکرار سے بچنے کے لئے ہم حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "دنیا کی نگاہیں اس وقت شام کے علاقے ادلب کے بارے میں متوقع اقدامات اور فیصلوں پر لگی ہوئی ہیں”۔بعد ازاں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ مذاکرات کا آغاز کیا۔مذاکرات میں ترکی۔روس دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عمومی طور پر شام اور خاص طور پر ادلب  میں حالیہ پیش رفتوں پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں