سندھ تباہ کرنے کے بعد زرداری پنجاب کے پیچھے لگ گئے، پاکستان کو دولخت کرنے والوں کے پیروکار قانون نہ سکھائیں، ارسلان تاج
کراچی ( انتخاب نیوز) ترجمان پی ٹی آئی سندھ و رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے مرتضی وہاب کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب پنجاب کی فکر چھوڑیں اور کراچی کے حالات پر توجہ دیں، بارش کے بعد شہر کراچی کا بیڑا غرق ہو چکا ہے، مرتضیٰ وہاب اور شرجیل میمن زرداری کے نقش قدم پر جھوٹ بول رہے ہیں، پی پی رہنما اعتزاز احسن بھی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے چکے ہیں، کل کا انتخاب رن آف الیکشن ہے اس میں نئی ہدایات نہیں دی جا سکتی، پی پی ماضی میں بھی اکثریت ووٹ کو ماننے سے انکار کی روایت رکھتی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات واضح ہیں پارلیمانی پارٹی ہدایت جاری کرتی ہے، زرداری سندھ کو تباہ کرنے کے بعد اب پنجاب کے پیچھے لگ گئے ہیں، پیپلز پارٹی سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں پر توجہ کی بجائے لوٹا منڈی لگا رہی ہے، شرجیل میمن علی بابا کے 40 چوروں میں سب سے ہونہار ہیں، پوری قوم دیکھ رہی ہے کیا تماشا چل رہا ہے، عدالتوں سے انصاف چاہتے ہیں، کچھ دن باقی ہیں شرجیل میمن پھر لاٹھی لیکر چل رہے ہونگے، یہ ملک پاکستان کی عوام کا ہے، زرداری خاندان کا نہیں، ماضی میں پاکستان کو دولخت کرنے والوں کے پیروکار ہمیں قانون نہ سکھائیں۔


