چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ کے نام پر سرکاری افسران سے رقم طلبی کا انکشاف
کراچی (ویب ڈیسک)ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص کی جانب سے چیئرمین اینٹی کرپشن کے نام پر ڈی سی ٹنڈوالہیار، محکمہ ریونیو اور دیگر محکموں کے افسران کو فون کرکے رقم طلب کرنے کی اطلاع پر چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ محمد نواز شیخ نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا، افسران کو کال کرکے پیسے طلب کرنے والے شخص کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا، نامعلوم نوسرباز مختلف نمبروں سے مختلف محکموں کے افسران کو کال کر کے چیئرمین اینٹی کرپشن کے نام سے رقم طلب کررہا ہے، افسران سے رقم مانگنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


