چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ

آمادہ اطلاعات کے مطابق چین سے کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ سامنے آئے ہیں جس کے بعد قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ دنیا کو کورونا وائرس کے دوسرے لہر کیلئے تیاری شروع کر دینی چاہیے۔ کئی لوگ کہہ رہے ہیں کہ چین میں وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اس عبائی مرض ک دوسری لہر کا خطرہ بھی پیدا ہو چکا ہے۔ چین کے شہر ووہان میں جہاں اس وائرس کی پیدائش ہوئی تھی وہاں مسلسل دوسرے روز کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پوری دنیا پچھلے پانچ چھ مہینوں سے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹ رہی ہے لیکن ابھی تک کورونا کو مکمل طور پر کنٹرول نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ نئے کیسز اور اس کا پھیلاو بدستور جاری و ساری ہے اور ابھی تک دنیا کا کوئی ملک اس کی وائرس کی ویکسین کو بنانے میں بھی کامیاب نہیں ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں