افغانستان، جھڑپوں میں 2 پولیس افسران سمیت 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کابل: افغانستان میں جھڑپوں میں دو پولیس افسران اور پانچ طالبان ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ قندوز میں طالبان نے ایک سکیورٹی چوکی پر اچانک دھاوا بول دیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی اور دونوں فریقین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں دو پولیس افسران اور پانچ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں فریقین کے درمیان جھڑپیں ڈھائی گھنٹے تک جاری رہیں۔
Load/Hide Comments