حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کا امکان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ کے تناسب سے کی جائے گی۔ خبر کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے حتمی سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جبکہ وزارت خزانہ سمری پر 15 اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا۔
Load/Hide Comments


