افغانستان کے کچھ لوگ سوات کے پہاڑی علاقوں میں موجود ہیں، کے پی پولیس
پشاور (انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا پولیس نے سوات کے دور دراز علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا اعتراف کرلیا۔خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق سوات میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیوز سے باخبر ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سوات کے کچھ افرادجوپہلے افغانستان میں تھے، اب سوات کے دور درازپہاڑی علاقوں میں موجود ہیں جبکہ سوات مکمل طور پر سول انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔پختونخوا پولیس کے مطابق عوام کے اس خدشے سے واقف ہیں کہ سوات 9-2008ء کے دور میں واپس آسکتا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق سوات کے پرامن معاشرے میں کسی بھی تخریب کاری کیلئے کوئی جگہ نہیں، سوات میں امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔
Load/Hide Comments


