ملک بھرمیں مہنگائی کا سیلاب، پاکستان کی تاریخ کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ملک میں مہنگائی کا سیلاب، پاکستان کی تاریخ کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ایک سال میں دال مسور 114.34 فیصد، دال ماش 52.70 فیصد، پیاز 90.14 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ٹماٹر 38.02 فیصد مہنگے ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے۔ایک ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 2.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہ اگست میں افراط زر مجموعی طور پر 27.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ سال ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد تھی۔شہروں میں مہنگائی کی شرح 26.2 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 28.8 فیصد تک پہنچ گئی۔ایک سال میں دال مسور 114.34 فیصد، دال ماش 52.70 فیصد، پیاز 90.14 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ٹماٹر 38.02 فیصد مہنگے ہوئے۔اسی عرصے میں مرغی بھی 60 فیصد تک مہنگی ہوئی۔گزشتہ ایک سال میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 123.37 فیصد جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 84.21 فیصد کا اضافہ ہوا۔ایک سال میں اسٹیشنری 44.12 فیصد اور کپڑے 23.53 فیصد مہنگے ہوئے۔ایک سال میں سبزیاں 41.62 فیصد اور مصالحہ جات 17.43 فیصد مہنگے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں