لندن والوں کوبچانے کیلئے بہت کچھ ہورہا ہے،فواد چوہدری

راولپنڈی:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لندن والوں کوبچانے کیلئے بہت کچھ ہورہا ہے جن کا احتساب ہو رہا ہے انہیں مظبوط مافیا بچانے کی کوشش کر رہا ہے نواز شریف واپس کہاں آئیں گے شہباز شریف ہی واپس نہیں آ رہے،نظام انصاف سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیٹ کسی کا اتنا قد نہیں ہے جس سے حکومت کو خطرہ ہو اپوزیشن کے پاس لیڈرہے نہ ہی کوئی منشور۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط مافیا ہے جواحتساب والوں کوبچانے کی منظم کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شہبازشریف، مریم نواز، خواجہ آصف اورشاہد خاقان سمیت چار گروپس بن چکے ہیں دیکھنا ہوگا یہ معاملہ کہاں جا کر رکتا ہے۔ کرونا وائرس پر انہوں نے کہ کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکا ہے دنیا کے 72 ممالک میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے پاکستان میں حالات قابومیں ہیں حکومت وائرس سے نمٹنے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں