فردوس عاشق اعوان کی سیاسی دربدری: بلاول بھٹو نے ملنے سے انکار کر دیا
وزیراعظم عمران خان کی سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا سیاسی سفر مشکلات سے دوچار ہو رہا ہے۔ انہوں نے عہدے سے محروم ہونے کے بعد پیپلز پارٹی سے رابطے بحال کرنے کی کوشش کی تو بلاوال بھٹو کی طرف سے کورا جواب مل گیا ۔
ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد سیاسی رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے جب انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے کوششیں شروع کیں تو بلاول بھٹو زرداری نے ملنے سے صاف انکار کر دیا ۔
فردوس عاشق اعوان نے سندھ کا دورہ کیا جو خوشگوار نہیں رہا انہوں نے دورہ سندھ سے واپسی پر ملتان سرکٹ ہاﺅس میں قیام کرنے کی کوشش کی اور اس دوران انہوں نے متعلقہ عملے کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بغیر اطلاع کے رات اڑھائی بجے سرکٹ ہاﺅس پہنچیں اور اپنے لئے کمرہ کھولنے کیلئے کہا لیکن عملے نے انکار کر دیا۔
اس کے بعد عملے نے ڈپٹی کمشنر کو شکایات کی ایک لمبی فہرست بھیجی۔ ڈپٹی کمشنر نے بھی فردوس عاشق اعوان کے طرز عمل پر برہمی کا اظہار کیا ،جبکہ حساس اداروں نے ان کے برتاؤ پر حکومت کو ایک رپورٹ بھیجی