پچھلی حکومت کی بدترین کارکردگی کے باعث ہمیں بوجھ اٹھانا پڑا، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی بدترین کارکردگی کے باعث ہمیں بوجھ اٹھانا پڑا ، ہمیں تکلیف ہوئی کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالنا پڑا ، اس کی ذمہ داری ہماری نہیںتھی،چیزوں میں سبسڈی سے ملک کو نقصان ہوا ، ملکی قرضوں میں مزید اضافہ ہو تا گیا ، آئی ایم ایف کے شرائط کی دھجیاں بکھیریں گئیں، ، گزشتہ حکومت کی ناقص کاکردگی کا دارومدار ن لیگ کی حکومت کو اٹھانا پڑا ، ثمر قند میں ایس سی او کا میرا کامیاب دورہا، ایس سی او اجلاس میں عالمی رہنماو¿ں سے تعمیری گفتگو ہوئی ۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزارت سنبھالنے پر خوش آمدید کہتا ہوں ، اور مبارکباد دیتا ہوں، اسحا ق ڈار نہایت تجربہ کار انسان ہیں ، اسحاق ڈار نے ماضی میں بھی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا ، ان کی کامیابی کیلئے اللہ سے عاگو ہیں، ان کی شرکت سے ہمیں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار سے قبل مفتاح اسماعیل نے محنت سے وزارت خزانہ کے عہدے کو سنبھا لا ، اور اپنی کاوشوں سے ملک کو دیوالیہ کے خطرے سے بچایا ، مفتاح اسماعیل ناقابل شخص ہے ، اورانہوں نے اپنی محنت سے ذمہ داریاں ادا کیں، وزیراعظم نے کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین کارکردگی کے باعث ہمیں بوجھ اٹھانا پڑا ، ہمیں تکلیف ہوئی کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالنا پڑا ، اس کی ذمہ داری ہماری نہیںتھی ، گزشتہ حکومت نے مارچ میں تیل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی اس وقت عالمی منڈی میں تیل اور پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں ، چیزوں میں سبسڈی سے ملک کو نقصان ہوا ، ملکی قرضوں میں مزید اضافہ ہو تا گیا ، آئی ایم ایف کے شرائط کی دھجیاں بکھیریں گئیں، بین الاقوامی اداروں کا پاکستان سے اعتبار مجروح ہوگیا ، ان کا کہنا تھا کہ پہلے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتے پھر اسے پھاڑ دیتے ہیں، گزشتہ حکومت کی ناقص کاکردگی کا دارومدار ن لیگ کی حکومت کو اٹھانا پڑا ، ثمر قند میں ایس سی او کا میرا کامیاب دورہا، ایس سی او اجلاس میں عالمی رہنماو¿ں سے تعمیری گفتگو ہوئی ، ایس سی او اجلاس میں چین ، روس اور ترکیہ کے صدور سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، وسط ایشیا اور پاکستان کے درمیان سڑک، ریل رابطوں اور توانائی پر بھرپور گفتگو ہوئی ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھی عالمی رہنماو¿ں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں ، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس کی بہترین کوریج ہوئی ، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب مبارکباد کے مستحق ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا جنرل اسمبلی کے موقع پر کردار اہم تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں