اختلافات بالائے طاق رکھ کر قوم پرستوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا، میر اسرار زہری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ زہری نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی اتحاد کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطے میں ہوں عوام کی امنگوں کے مطابق اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قوم پرستوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا ،بلوچ قوم اس وقت بقاءکے مسئلے سے دوچار ہے،اگر ہم نے آج اتحاد کا مظاہرہ نہیں کیا تو آنیوالی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی ،اور ان کو بلوچ یکجہتی واتحاد کے حوالے سے سیاسی وقبائلی رہنماﺅں سے ہونے والے رابطوں کے حوالے سے آگاہ کیا ،میر اسراراللہ زہری نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کے لئے کوششیں عوام کی امنگوں کے مطابق ہیں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قوم پرستوں اور وطن دوستوں کو ایک میز پر بیٹھنے کی کوشش ہونی چائیے انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم اس وقت بقا کے مسئلہ سے دوبارا ہے قومی یک جہتی کے علاوہ بلوچ قوم کے پاس کوئی چارہ نہیں،سیاست ہوتی رہے گی اگر ہم نے آج اتحاد کا مظاہرہ نہیں کیا تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی،ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے بلوچ یکجہتی کے لیے میر اسرار زہری کی کوششوں کا سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ یکجہتی کے لیے ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کےلئے تیار ہے میراسرار زہری نے مثبت جواب پر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں