ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ طلب
فیصل آباد(انتخاب نیوز)الیکشن کمیشن نے این اے 108 فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو طلب کرلیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ن لیگ کے امیدوار عابد شیر کی انتخابی مہم اور کارنر میٹنگ میں شرکت کی ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت کیلئے طلب کرلیا ،ڈپٹی کمشنر اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کو سخت احکامات کے ساتھ مراسلہ جاری کر دیاگیا۔
Load/Hide Comments


