بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک
(ویب ڈیسک)بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا جبکہ اسلحہ وگولیاں برآمد کرلی گئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔
Load/Hide Comments


