‘باعث تشویش ہے کہ عمران خان خود کراچی سے کھڑے ہوئے اور ان کے ووٹوں میں کمی آئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے باعث تشویش ہے کہ عمران خان خود کراچی سے کھڑے ہوئے اور ان کے ووٹوں میں کمی آئی۔سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2018 سے زیادہ ووٹ لیے، جب کہ پی ٹی آئی کا قائد عمران خان 10 ہزار ووٹوں سے ہار گیا ،بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی کی نمبر ون پارٹی بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ہارنے کی وجہ ان کا فیلیئر ہے ۔ بولے ملیر میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے بلال غفار نے بدمعاشی کی ۔ بلال پیپلز پارٹی کے جس ایم پی اے پر الزام لگا رہےہیں وہ علاقے میں موجود ہی نہیں تھا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کو 7 حلقوں میں سے ایک ہی نشست پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ این اے 237 ملیر میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ سے ہار گئے۔

این اے 237 کراچی ملیر 2 کے تمام 194 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 22493 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 10 ہزار 74 ووٹوں کے مارجن سے شکست ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں