تفتان، پاک ایران سرحد کو تجارت کے لیے کھول دیا گیا

تفتان: پاک ایران بارڈر کو 14 روز بعد تجارتکیلئے عارضی طور پر کھول دیا گیانمائندہ انتخاب کے مطابق پاک ایران بارڈر کو عارضی طور پر تجارت کے لیے کھول دیا گیاایران میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستانی حکام نے خصوص حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں پاک ایران بارڈر کو بند کردیا تھا اور شروع میں ایران سے پاکستان آنے والے زائرین کی آمدو رفت بھی روک دی گئی تھی تاہم زائرین کو بعد میں پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق بارڈر کے دروازے کھلنے کے بعد تجارت کی بحالی سے مال بردارٹریلرز کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں