پی ڈی ایم اے سے ملنے والے کروڑوں کے راشن خیمے، گیس سیلنڈروں کی تحقیقات کیلئےقائم تین رکنی ٹیم نصیرباد پہنچ گئی

ڈیرہ مراد جمالی:نصیرباد کے سیلاب متاثرین کو ریلیف سامان نہ ملنے سروے کا کام غیر منصفانہ شکایات ہونے پر چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے سے ملنے والے کروڑوں روپے کے راشن خیمے گیس سیلنڈروں کی تحقیقات کرنے کےلیے محمد قاسم مینگل کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم نصیرباد پہنچ گئی سیلاب زدگان و سیاسی رہنماﺅ ں کے بیانات قلمبند کیئے گئے ڈپٹی کمشنر کے ویئر ہاس عملہ ریونیو میں کھلبلی مچ گئی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم وزیراعلی چیف سیکریٹری سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے دورے نصیرباد کے باوجود سیلاب زدگان کو پی ڈی ایم اے کے سامان کی عدم فراہمی غیر تسلی بخش سروے کی شکایات پر چیف سیکریڑی بلوچستان نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نصیراباد روانہ کردی ہے پہنچے والی تحقیقاتی ٹیم نے پی ڈی ایم اے سے ملنے والے کروڑوں روپے کے راشن خیمے اور ملنے والی نقد رقم کی تحقیقات شروع کردی ہے سیلاب متاثرین سیاسی لیڈران کے بیانات قلمبند کرکے شواہد حاصل کیئے جارہے ہیں واضع رہے کہ تحصیل چھتر تحصیل تمبو تحصیل باباکوٹ تحصیل لانڈھی سمیت ڈیرہ مرادجمالی کے سیکنڑوں دیہات امدادی سامان سے محروم ہیں ہزاروں افراد بے گھر ہیں چیف سیکریٹری تحقیقاتی ٹیم کی نصیرباد آمد پر سیلاب میں کام کرنے والے محکموں کے آفیسران میں کھلبلی مچ گئی ہے کاغذوں کے پیٹ بھرنے کےلیے جعلی بل جمع کرنے شروع کر دیئے ہیں واضع رہے کہ لوکل خریداری راشن کی مد میں بھی پانچ کروڑ سے زائد رقم نکال لی گئی ہے اور محکمہ ایری گیشن سمیت دیگر محکموں نے ڈیزل کی مد میں 6کروڑ 86لاکھ روپے نکال کیئے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں