تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کر دیا، آج ہی چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد (انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آج ہی چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم فیصلے کے خلاف آج ہی ہائیکورٹ جارہے ہیں، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرے گی۔اسد عمر نے کہا کہ فیصلے کے خلاف آج ہی پٹیشن دائر کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ عمران خان پر نہیں، پاکستان کے ا?ئین پر حملہ ہے، الیکشن کمیشن نے شرم ناک فیصلہ دیا۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح آج یہ فیصلہ ہوا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں