بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی پر کسی دباؤ کی پرواہ نہیں: چیئر مین نیب

اسلام آباد: چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی پر دباؤ اور دھمکی کی کوئی پرواہ نہیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ نیب ملک نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر سے ملک کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لیے کسی دباؤ، پریشر، دھمکی اور پراپیگنڈہ کی پرواہ کیے بغیر ایک منزل کا تعین کیا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف وطن عزیز پاکستان کو کرپشن فری بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو قومی خدمت سمجھتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اور دیتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں