راولپنڈی پولیس کا شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو نفری دینے سے انکار
راولپنڈی (انتخاب نیوز)پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج اورنفری دینے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی نفری راولپنڈی پہنچی۔تھانہ وارث خان پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج سے انکار کردیا۔راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو نفری دینے سے انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اےاہلکاروں کی تعداد 2 سوسے زائدہے،2بسوں میں سوار ہیں، پولیس کے انکار کے بعد ایف آئی اے اہلکار واپس لوٹ گئے لیکن 15 سے 20 ایف آئی اے اہلکار متروکہ وقف املاک میں تاحال موجود ہے۔
Load/Hide Comments


