کوہاٹ، دو مشتبہ افراد گرفتار، سروں کی قیمت 70 لاکھ روپے مقرر تھی

کوہاٹ(انتخاب نیوز) سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے مختلف کارروائیوں میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن کے سروں کی قیمت 50 لاکھ اور 5 لاکھ روپے مقرر ہے۔ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو اشتہاری مشتبہ افراد عبدالوہاب ولد نواب خان تعلق ضلع اورکزئی اور طارق عرف ایاز ولد سبیل خان تعلق ضلع اورکزئی کو گرفتار کرلیا۔کے پی حکومت نے عبدالوہاب خان کے سر کی قیمت پانچ لاکھ اور طارق عرف ایاز کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے کی ہوئی ہے۔ مذکورہ مشتبہ افراد کوہاٹ ریجن کو دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں