چین نے امریکی طیارے پر لیزر فائرنگ کی خبریں مسترد کردیں

بیجنگ:چین کی وزارت قومی دفاع کے ایک ترجمان نے امریکی میڈیا کی اس رپورٹ کی تردید ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چینی نیوی کے جنگی جہاز نے فلپائنی سمندر سے امریکی مسلح افواج کے جاسوس طیارے پی-8اے پر لیزر فائرنگ کی ہے۔ترجمان رین گو چھیانگ نے الزام بارے استفسار پر بتایا کہ امریکی میڈیا کی رپورٹ حقائق کے برعکس ہے۔رین نے کہاکہ17فروری کو چینی نیوی کا بیڑہ عالمی پانیوں میں معمول کی مشقیں کررہا تھا کہ امریکہ کا ایک پی-8اے ہوائی جہاز چین کی جانب سے کئی بار خبردار کرنے کے باوجود طویل وقت تک نیچی پروازیں کرتا رہا اور جاسوسی کرتارہا۔انہوں نے کہاکہ چینی جنگی جہاز کا آپریشن محفوظ اور پیشہ ورانہ تھا، جو متعلقہ بین الاقوامی قوانین اور مشترکہ سرگرمیوں سے مطابقت رکھاتھا جبکہ امریکی طیارے کا طرز عمل نامناسب اور غیر پیشہ ورانہ تھا،جس نے بحری جہازوں، طیارے اور دونوں جانب کے عملے کو شدید خطرے سے دوچار کیا۔رین نے کہاکہ چین امریکہ کے اس طرزعمل کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور امریکہ کو واضح حقائق سے آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ اس طرح کے اشتعال انگیز اورخطرناک اقدامات فوری طور پر بند کرے اور بے بنیاد الزامات لگانے اور دونوں ممالک اور ان کی مسلح افواج کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کیلئے چین کیخلاف بیان بازی بند کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں