کوئٹہ جوائنٹ روڈ منشیات کے عادی افراد کا گڑھ بن گیا، علاقہ مکینوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے
کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ جوائنٹ روڈ فائرمین کالونی منشیات کے عادی افراد اور منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا علاقہ مکینوں کے ساتھ بھی لڑائی جھگڑے بھی کرتے ہیں باربار شکایات کے باوجود پولیس نے خاموشی اختیار کرلی ہے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے فائر مین کالونی سمیت چمن پھاٹک سے لیکر دکانی بابا چوک تک ہوٹلوں اور دوکانوں کے پیچھے منشیات کی عادی افراد اور منشیات فروشوں نے اڈے بنارکھے ہیں۔ شام سے رات تک منشیات فروش یہاں پر آتے ہیں اور منشیات کے عادی افراد پر ہیروئن کرسٹل شیشہ اور چرس فروخت کرتے ہیں کالونی کے مکینوں نے کئی بار ان لوگوں کو کالونی میں آنے سے منع کیاہے جس پر منشیات فروش ان کو دھمکیاں دے کر لڑائی بھی کرتے ہیں۔ کالونی کے مکینوں نے بتایاکہ متعلقہ پولیس کو بار بار شکایات اور اطلاع دینے کے باوجود ان منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے ٹھکانوں اور لڑائی جھگڑوں سے کالونی کے مکین تنگ آچکے ہیں انہوں نے آئی جی پولیس اور ایس ایس پی آپریشن سے مطالبہ کیاہے کہ جوائنٹ روڈ پر ریلوے فائرمین کالونی میں منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیں۔


