کراچی، سیکیورٹی گارڈ کا بچے کو بھیک مانگنے پر قتل ،موٹر سائیکلوں میں تصادم سے2افراد جاں بحق
کراچی(انتخاب نیوز)کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع مقامی ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے گداگری کرنے والے بچے کو قتل کر دیا۔مقتول بچہ ہوٹل کے باہر گداگری کر رہا تھا کہ ریسٹورنٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے بھیک مانگنے سے منع کیا۔سیکیورٹی گارڈ نے بات نہ سننے پر بچے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعے کے بعد ملزم سیکیورٹی گارڈ جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتول بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانبموٹر سائیکلوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 2 لڑکے جاں بحق اور 1 لڑکا زخمی ہو گیا۔ ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2 موٹر سائیکلیں ا?پس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 کم عمر لڑکے زخمی ہو گئے۔تینوں زخمی لڑکوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ 2 لڑکے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی چل بسے۔تیسرے زخمی لڑکے کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


