بجلی مزید 2 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر

کراچی (انتخاب نیوز)ڈسکوز نے بجلی 2 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائرکردی ہے جس پر نیپراآج سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈسکوز نے بجلی 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، یہ درخواست بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر آج 15 نومبر کو سماعت کرے گا۔۔ منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 42 ارب63 کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا،واضح رہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا تاہم یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں