عمران خان کی طبعیت بہتر ہونے لگی، ڈاکٹرز کا واک کا مشورہ
لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی طبعیت بہتر ہونے لگی۔طبی ماہرین نے عمران خان کو واک کا مشورہ دیا ہے۔عمران خان کو وہیل چئیر کا استعمال کم سے کم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ڈاکٹر نے کہا ہے کہ عمران خان چھڑی کا استعمال کرتے ہوئے چلنے کی کوشش کریں اور آہستہ آہستہ قدم اٹھائیں۔عمران خان سہارے کے بغیر چہل قدمی کی کوشش کریں اور ٹانگوں کو حرکت دیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان 25 نومبر سے واک شروع کریں گے۔عمران خان 26 نومبر کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچیں گے۔پارٹی زرائع کے مطابق عمران خان چاہتے ہیں کہ عمران خان کی خواہش ہے بغیر سہارے عوام کے بیچ ہوں۔گذشتہ ہفتے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کر کے نئی پٹی کی تھی۔شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم زمان پارک لاہور میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انکا طبی معائنہ کیا۔عمران خان کے زخموں کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے، دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا۔ زخم بدستور گہرے ہیں مند مل نہیں ہوئے۔شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی بینڈیج بھی کر دی۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے زخم بدستور گہرے ہیں اور ابھی ٹھیک نہیں ہوئے۔زخموں کا طبی معائنہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے۔


