چینی بحری جہاز کے معائنہ اور سامان کو تحویل میں لینے کا نوٹس لیا ہے، پاکستان

اسلام آ باد:ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان آنے والے چینی تجارتی بحری جہاز کے معائنہ اور اس جہاز سے سامان کو تحویل میں لینے کا نوٹس لیا ہے، بحری جہاز پر صنعتوں میں بھٹیوں کے لیے استعمال ہونیوالا سامان ہے، بحری جہاز پر لدا سامان بین الاقوامی ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں، بھارتی دعوے کے برعکس سامان سے متعلق کوئی چیز نہیں چھپائی گئی، سامان کے فوجی استعمال کے بارے میں بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے، ایسی کئی بھٹیاں پاکستان سمیت کئی ممالک میں استعمال ہورہی ہیں۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی حکام کی جانب سے بھارتی بندرگاہ پر پاکستان آنے والے چینی تجارتی بحری جہاز کے معائنہ اور اس جہاز سے سامان کو تحویل میں لینے کا معاملہ پر ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے پاکستان آنے والے چینی تجارتی بحری جہاز کے معائنہ اور اس جہاز سے سامان کو تحویل میں لینے کا نوٹس لیا ہے، پاکستان میں یہ سامان درآمد کرنے والی نجی کمپنی نے معاملہ پر ہم سے رابطہ کیا ہے، بحری جہاز پر صنعتوں میں بھٹیوں کے لیے استعمال ہونیوالا سامان ہے، بحری جہاز پر لدا سامان بین الاقوامی ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں،تمام متعلقہ دستاویزات میں سامان کی پوری تفصیل ظاہر کی گئی ہے، بھارتی دعوے کے برعکس سامان سے متعلق کوئی چیز نہیں چھپائی گئی، سامان کے فوجی استعمال کے بارے میں بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے، ایسی کئی بھٹیاں پاکستان سمیت کئی ممالک میں استعمال ہورہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں