میرے مقابلے میں الیکشن لڑو ،احسن اقبال کا عمران خا ن کو چیلنج

بدوملہی :وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ میرے مقابلے میں الیکشن لڑو اور تمہاری نارووال سے ضمانت ضبط کروا کر بھیجیں گے، عمران خان کا فتنہ اپنی موت مر چکا ہے،یہ پنجاب،خیبر پختون خواہ کی اسمبلیاں توڑے گا تو لگ پتا جائے گا کیونکہ یہاں نگران حکومت ہوگی تمھاری حکومت نہیں ہوگی، اللہ تعالی نے جھوٹے مقدمات ہم سب کو سرخرو کیا مجھے یقین ہے کہ نواز شریف بھی سرخرو ہونگے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بدوملہی میں مسیحی برداری سے کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے پر وقار کا انعقاد کیا اس موقع پر کرسمس کیک بھی کاٹا گیا احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بنانے میں جتنا کردار مسلمانوں کا ہے اتنا مسحیوں کو ہے قرار داد پاکستان کو پاس کروانے کے لئے جب ووٹ برابر ہو گئے تھے تو مسیحی برادری نے اپنا ووٹ پاکستان کے حق میں ڈالا۔ وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو نارووال میں الیکشن لڑنے کا چیلنج کر دیا احسن اقبال نے کہا کہ نارووال کے لوگوں کی محبت اور اللہ کے فضل سے اعتماد کرتے ہوئے میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ تم خود آو اور میرے مقابلے میں الیکشن لڑو اور تمھاری نارووال سے ضمانت ضبط کروا کر بھیجیں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان کی کمر توڑ دی ہے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے پوری دنیا پاکستان سے ہمدری کے لئے آئی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئے امریکہ۔ برطانیہ۔ گلف ممالک اور دوسرے دوست ممالک کے وفد آئے انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کا جاکر دورہ کیا اور یقین مانیں جب وہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے آتے تو ان کی آنکھوں میں آنسو ہوتے تھے مگر عمران خان وہ لیڈر ہے جب ان چار مہینوں میں قوم لوٹی پھٹی تھی اس کو اپنی تباہ حال قوم کے پاس جانے کا خیال نہیں آیا بلکہ ہر روز ناچ گانے کے جلسوں پر اربوں روپے لٹا دیئے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اب 9 جنوری کو جینیوا میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کانفرنس کر رہے ہیں اور ساری دنیا کو دعوت دے رہے ہیں کہ آو ہم سب مل کر پاکستان کی مدد کریں۔ جونہی اس کانفرنس کا اعلان ہوا تو عمران خان نے استعفے دینے کی دھمکی دیکر پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کرنے کا شوشہ چھوڑ دیا ہے اس لئے کہ یہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں کوئی امداد آئے۔ پاکستان کے دشمن بھی پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی بات نہیں کرتے لیکن عمران خان روزانہ یہ بھاش دیتا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے لگا ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ہم آئی ایم ایف کا معائدہ کرنے لگے تو پوری میں صرف بھارت نے اس معائدے کی مخالفت کی اور پاکستان کے اندر عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں سے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کو خط لکھیں کہ وہ یہ معائدہ نہ کریں بھارت اور عمران خان ایک پیج پر تھے کہ آئی ایم ایف سے معائدہ نہ ہو۔ اور جب عمران خان نے دھرنے کا اعلان کرتا ہے تو وہ وقت تھا جب وزیر اعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے تھے اور چین پاکستان کی مدد کرنے کے لئے تیار بیٹھا تھا تو عمران خان دھرنے کی کال دیکر یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کرو یہاں تو بڑا سیاسی انتشار ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آج جس مہنگائی کا ہمیں سامنا ہے سب جانتے ہیں کہ عمران خان نے اپنے 4 سالہ دورہ حکومت میں مہنگائی کے جن کو بوتل سے باہر نکال دیا جس کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے 5 سالوں میں بوتل میں بند کیا تھا ایک دفعہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ جائے تو اس کو واپس بند کرنے کے لئے بہت محبت کرنا پڑتی ہے عمران خان آئی ایم ایف سے معائدہ کرکے گیا تھا کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 100 روپے تک اضافہ کرے گا آئی ایم ایف کہتا تھا کہ اگر آپ نے اس معائدہ پر عمل نہ کیا تو ہم مزید معائدہ نہیں کریں گے اس لئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے ہمیں یہ کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ کیونکہ عمران خان خزانہ خالی چھوڑ کر گیا تھا اگر ہم یہ معائدہ نہ کرتے تو پاکستان بھی سری لنکا کی طرح دیوالیہ ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ شخص پنجاب میں عمران خان کا وزیر اعلی ہے جس کو عمران خان خود پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا کروڑوں اربوں روپوں کے وہ تحفے جو تم چرا کر لے گئے تھے جو پاکستان کو ملے تھے یہ قوم تم سے حساب لے گی تم جو دیانت دار بنے پھرتے تھے آج تمھارے چہرے سے دیانت داری کا میک اپ اتر چکا ہے اور وہ مکروہ چہرہ صاف ہو چکا ہے کہ جسمیں تم پاکستان کی عزت کو بازاروں میں بیچتے تھے ایسا لیڈر جو اتنا کم ظرف ہو وہ پاکستانی قوم کا لیڈر نہیں ہو سکتا انشاء اللہ عمران کا فتنہ اپنی موت مر چکا ہے چونکہ اس فتنے کی بنیاد جھوٹ۔ بہتان اور نفرت کے اوپر تھی یہ پنجاب،خیبر پختون خواہ کی اسمبلیاں توڑے گا تو لگ پتا جائے گا کیونکہ یہاں نگران حکومت ہوگی تمھاری حکومت نہیں ہوگی کشمیر میں تمھاری حکومت تھی 30 فیصد سیٹیں ملیں یہاں 10 فیصد نہیں ملیں گی تم نے 4 سال جھوٹے مقدمے بنائے یا قیمتی تحفے چرائے اب پتہ چلتا ہے بنی گالہ میں کیا کھیل ہوتا تھا بنی گالہ میں جو چیز اندر آتی ہے اس کی تصویر نہیں بنانی ہے اگر جائز مال تھا تو اس کا کیا چھپانا تھا اللہ تعالی نے جھوٹے مقدمات ہم سب کو سرخرو کیا مجھے یقین ہے کہ نواز شریف بھی سرخرو ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں