کابل حملہ، امن کی کوششوں کو سبوتاژکرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں،پشتونخوامیپ

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پر امن جلسے پر دہشت گردوں کے انسانیت سوز حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے اس المناک واقعہ کامقصد افعانستان میں جاری امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف امریکہ اور طالبان کے معاہدے کے بعد امن کے جاری منصوبے اور کوششوں کو اب مزید آگے جانا ہے اور افغانستان کے آئین وقانون کے مطابق وہاں مکمل امن کے قیام کا مقصد تمام خطے میں امن کی بحالی کے مترادف ہے لیکن دوسری طرف دہشت گردی کے ایسے انسانیت سوز اور انسانیت دشمن واقعات کا رونماء ہونا درحقیقت اس خدشے کو ثابت کرتی ہے کہ اب بھی ایسی قوتیں اور ان کے سہولت کار موجود ہے جو افغانستان اور اس خطے میں امن نہیں چاہتے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور امن کے منصوبے وکوششوں میں شامل ممالک پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جاری کوششوں کے خلاف ایسی سازشیں کرنیوالی قوتوں اور ان کے سہولت کاروں کے منفی اقدامات کی روک تھام کریں۔ تاکہ بین الافغانی مذاکرات شروع ہونے کے ساتھ ساتھ سیز فائر شروع ہوکر امن کے منصوبے کو پائے تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ اور امن پسند ممالک نے ایسے انسانیت دشمن قوتوں اور ان کی سازشوں کی روک تھام نہیں کی تو افغانستان میں ہونیوالی جنگ اور جلنے والی آگ سے پورے خطے کو بدترین تباہی وبربادی کا سامنا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں