سماجی ومعاشی منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں،کمانڈ ر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ

کوئٹہ:کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے آئی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ کے ہمراہ کچھی کینال اورکوہلو کی تحصیل کاہان کاالگ الگ دورہ کیا اس موقع پر نوابزادہ گہرام بگٹی، میر سرفراز بگٹی، سابق صوبائی وزیر نواب چنگیز مری،سابق سنیٹر میر محبت خان مری، ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ، کمانڈنٹ ایف سی آفتاب عالم،کمشنر سبی ڈویژن آغا فیصل،ڈی آئی جی سبی پرویز چانڈیو، ایس پی نوید عالم،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیر زمان مری،میر اسماعیل مری،وڈیرہ ربنواز مری،حاجی میر بہار خان مری،ڈاکٹر عطااللہ مری،عمر فاروق،وڈیرہ بیبرک،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سعد اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر توسعی ملک دل ملک،ڈی ڈی او حفیظ و دیگر نے جہاں انہوں نے نئے تعمیر شدہ بنیادی صحت مرکز اور بوائز اسکول کا دورہ کیا ان کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے نیو کاہان قلعہ اور فضل چل قلعہ کابھی افتتاح کیا اس موقع پر کوہلو اور بارکھان سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ بلوچستان کے لوگوں نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف لڑنے میں معاونت کی ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے صوبے میں استحکام کے حصول کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں،انہوں نے کہا کہ جغرافیائی طور پر کاہان کے سبی، کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے قریب ہونے کی وجہ سے علاقے کی اہمیت ہے جسکی وجہ سے اس علاقے کو ہمیشہ سے ہی بہتر رابطے اور مواصلات کے انفراسٹرکچر کی ضرورت رہی اس سلسلے میں کاہان سے فاضل چل روڈ کو ایف سی کی مدد سے دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں سڑک کو پختہ کیا جائیگا، اس کے علاوہ سبی کاہان روڈ کی تعمیر بھی جلد شروع کردی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ایف سی اور مقامی لوگوں کی مشترکہ کاوشوں سے، سماجی معاشی ترقی کے منصوبوں سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں جسکی واضح مثال کاہان کرکٹ گراؤنڈ ہے جبکہ علاقے میں ایف سی اور لیویز کی دوبارہ تعیناتی سے علاقے میں امن کو مزید فروغ ملے گا۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے مزید کہا کہ گمراہ لوگ حکومت کی عام معافی کی پیش کش سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور قومی دھارے میں شمولیت کر کے اپنے خاندانوں کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کریں اس موقع پر قبائلی عمائدین نے امن و امان برقرار رکھنے اور علاقے کی بہتری کے لئے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ نت کچھی کینال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سوئی، نصیر آباد اور جعفر آباد کے عمائدین سے ملاقات کی اور ان کی حب الوطنی اور عزم کی تعریف کی۔

کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ، ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی اور سینٹر سرفراز بگٹی سوئی میں منعقدہ تقریب میں شریک ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں