انتہا پسند اسرائیلی وزیر کا عوامی مقامات سے فلسطینی پرچم اتارنے کاحکم

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے نئے وزیر برائے سلامتی امور ایتمار بن گویر نے عوامی مقامات سے فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایت کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بن گویر نے ایک بیان میں کہا کہ قانون توڑنے والے دہشت گردانہ جھنڈے نہیں لہرا سکتے اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے، اس لیے میں نے عوامی مقامات سے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے جھنڈوں کو ہٹانے اور اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی روکنے کا حکم دے دیا ہے، بین گویر کا یہ فیصلہ 1948 کی سرزمین کے قصبے عارہ میں منعقد ہونے والی تقریبات میں فلسطینی پرچم بلند کرنے کے متعلق آیا۔ یہ تقریبات اسرائیلی جیل میں 40 سال گزارنے کے بعد گزشتہ ہفتے رہائی پانے والے فلسطینی قیدی کریم یونس کی آزادی کا جشن منانے کے لئے منعقد کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں