صوبائی اسمبلی توڑنے سے 36 ارب روپے کا نقصان،پرویز الٰہی کیخلاف مقدمہ درج
لاہو ر(انتخاب نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی گئی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز لٰہی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پاکستان جسٹس پارٹی کی جانب سے تھانہ انارکلی میں جمع کروائی گئی۔جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی اسمبلی توڑنے کے عمل سے پنجاب میں 36 ارب روپے کا نقصان ہوا جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
Load/Hide Comments


