پیپلزپارٹی کے دور میں پورا ملک ترقی کرتا ہے‘ بلاول بھٹو

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو یا تحریک انصاف کی حکومت ہو ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں ہوتا،ملک میں امیروں کیلئے ٹیکس ایمنسٹی، بیل آؤٹ پیکج اور دیگر پالیسیاں لائی جاتی ہیں اورصرف امیروں کیلئے کام کیا جاتا ہے،پچھلے دور میں سڑکیں بنیں پل بنے مگر عام عوام پر خرچ نہیں کیاگیا،روڈ اور پل بنانے والی ترقی ترقی نہیں کہلاتی،پیپلز پارٹی غریبوں میں پیسہ بانٹتی ہے اور وہ پیسہ پھر پوری معیشت میں گھومتا ہے اور پورا ملک ترقی کرتاہے جب پیپلز پارٹی حکومت میں آتی ہے تو پورا ملک ترقی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن کی رہائشگاہ پر عہدیداران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ،میاں مصباح الرحمان، میاں قاسم ضیا، ملک مشتاق اعوان، میاں منیر،اسرار بٹ، چوہدری عاطف، میاں شاہد عباس، امجد جٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں لاہور کے جیالوں کے درمیان ہوں، بھٹو شہید نے لاہور سے پارٹی کی بنیاد رکھی،لاہور کے جیالوں نے 1986 میں محترمہ بینظیر بھٹو کا تاریخی استقبال کیا جو آج تک کا دنیا کا سب سے بڑا تاریخی اجتماع ہے،لاہور نے جمہوریت میں بڑا اہم کردار ادا کیا،سجب بھی پیپلز پارٹی نے حکومت بنائی اس میں لاہور کے جیالوں کا سب سے بڑا کردار رہا،پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں پنجاب اور لاہور کو فوکس رکھا،ہم نے یہاں کے غریب عوام کیلئے پالیسیاں بنائی،اس وقت نا اہل،نالائق او رسلیکٹڈ حکومت ملک کی غریب عوام پر سب سے زیادہ ظلم کر رہی ہے،لاہور کے عوام نے پچھلے دور میں بھی دیکھا کہ سڑکیں بنیں پل بنے مگر عام عوام پر خرچ نہیں کیاگیا،جب عام عوام پر خرچ نہیں کیا جاتا تو روڈ اور پل بنانے والی ترقی ترقی نہیں کہلاتی۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے آئی ایم ایف سے ڈیل کر کے عوام کے خلاف ہر غلط بات مانی،انہوں نے پاکستان کی معاشی آزادی پر حملہ کیاہے،یہ نا اہل ہیں نالائق ہیں جو ملک کی عام عوام کا تحفظ نہیں کر سکتے،آئی ایم ایف والے آتے ہیں اور آئی ایم ایف والوں سے مذاکرات کرتے ہیں،ہم پوچھتے ہیں کہ بجلی کیوں مہنگی ہے تو پتہ چلتا ہے حکمران نا اہل ہیں،(ن) لیگ کی حکومت ہو یا پی ٹی آئی کی حکومت ہو لوگوں کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں ہوتا،(ن) لیگ آئے یا کوئی اور آئے ملک میں امیروں کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اور دیگر پالیسیاں لائی جاتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں