پی ٹی سی ایل نے ڈیٹا صارفین کو تفریحی مواد کے ذخیرے تک رسائی کیلئے ’شوق‘ کا آغاز کردیا

اسلام آباد، کوئٹہ (آئی این پی) ای اینڈ (گزشتہ اتصالات) کے ذیلی ادارے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے پاکستان میں ڈیٹا صارفین کو بے مثال ویڈیو اسٹریمنگ کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے اپنے نئے اوور۔ دی۔ ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم، ’شوق‘ کا آغاز کردیا ہے۔ ’شوق‘ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام پاکستانی شہریوں کو بااختیار بنانے کے پی ٹی سی ایل کے دیرینہ عزم کے تحت بہترین اور منتخب تفریحی مواد کے ایک وسیع ذخیرے تک تمام ڈیٹا صارفین کو باسہولت رسائی دے گا، تاکہ سب لوگ یکساں طور پر معیاری تفریح سے لطف اندوز ہوسکیں۔ نئے پلیٹ فارم کا افتتاح کراچی میں ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا جس میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف، سی ای او ای اینڈ لائف، خلیفہ الشمسی، سی ای او ای ویژن اولیور بریملی، اسٹارزپلے کے سی ای او اور شریک بانی، معاذ شیخ، پی ٹی سی ایل اور یوفون کے اعلیٰ حکام، پاکستانی ٹیلی کام وڈیجیٹل انڈسٹری کے رہنما¶ں، شوبز شخصیات، میڈیا نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ ’شوق‘ ای اینڈ لائف کے میڈیا و انٹرٹینمنٹ کے شعبے، ای ویژن کے تعاون سے کم ترین نرخوں میں اعلیٰ ترین معیار کے مواد تک رسائی فراہم کرکے پاکستان میں معیاری تفریح تک رسائی کی خلیج کو ختم کرے گا۔ اس شراکت داری کے تحت پی ٹی سی ایل اور دیگر ڈیٹا صارفین کو وارنر برادرز، پیراما¶نٹ، ٹووینٹی ایتھ سنچری فاکس اور دیگر بڑے ہالی ووڈ اسٹوڈیوز کے میڈیا اور تفریحی مواد، بلاک بسٹر فلموں اور سیزنز تک رسائی ملے گی۔ جبکہ‘شوق‘ پر ایک سو معروف مقامی اور بین الاقوامی لائیو ٹی وی چینلز، پاکستانی فلمیں اور اویجنل مواد بھی دستیاب ہوگا تاکہ پورے خاندان کی تفریحی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔اس موقع پر پی ٹی سی ایل اور یوفون کے صدر اور گروپ سی ای او،حاتم بامطرف نے کہا کہ ”ہم تمام ڈیٹا صارفین کو پریمیم انٹرٹینمنٹ اور نیوز مواد فراہم کرنے کے لئے پاکستان کا سب سے بڑا او ٹی ٹی پلیٹ فارم متعارف کرانے پر خوش ہیں۔ انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رسائی کے ساتھ، پاکستان کو ایک اعلی معیار کی مقامی او ٹی ٹی سروس کی ضرورت تھی، تاکہ لوگوں کے ذوق اور شوق کے مطابق سستا تفریحی مواد فراہم کیا جاسکے۔’شوق‘ لوگوں کی تفریحی ضروریات کو بخوبی حل کرکے ملک کا پسندیدہ ترین اوٹی ٹی پلیٹ فارم بننے کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں