خواتین کی حقیقت وحیثیت کو تسلیم کرنا ہوگا، ایچ ڈی پی
کوئٹہ:ہزارہ ڈ یموکریٹک پارٹی خواتین کے معاشرے میں برابری کامقام دلانے کیلئے عملی کردار ادا کررہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ معاشرہ اس وقت تک جمود کا شکارہے گا جب تک خواتین کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر اجاگر کرنے کے مواقع فراہم نہیں کئے جائیں گے اور انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں یکساں طور پر نمائندگی کرنے کا حق نہیں دیاجاتا ان خیالات کااظہار ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین ونگ کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات وڈپٹی پارلیمانی لیڈر قادر علی نائل،آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رضا وکیل،خواتین رہنماؤں محترمہ سیما سحر،عاطفہ صادق اور زونیا مصطفی نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ جہاں ایک طرف معاشرہ خواتین کو برابری کا مقام دلائے بغیر ترقی نہیں کرسکتا وہی خواتین پر بھی ہماری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مثبت سوچ اور تعمیری کردار کے حوالے سے معاشرہ ماحول اور قومی ترقی کیلئے ماڈل رول بنے ہم سمجھتے ہیں کہ خواتین کو سیاست،سماجی معاملات،اقتصادی امور،عدلیہ اور امور مملکت میں دانشورانہ کردار ادا کرنا چاہیے خواتین کو ضعیف نازک کی بجائے سخت ترین شعبوں میں آکر انہیں اپنی حیثیت منوانے کیلئے محنت کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ ا یچ ڈی پی کوئی ملک گیر یا صوبے کی سطح کی جماعت نہیں ہے کوئٹہ شہر کے مخصوص حلقوں اورعلاقوں تک محدود ہے مگر ہم نے اپنے آئین ومنشور میں خواتین کو برابری کا مقام دیکر ثابت کیا کہ ہماری جماعت ایسی ملک گیر یا صوبائی جماعتوں سے زیادہ جمہوری پارٹی ہے جو بڑے نام اور سالوں پرانی جماعتیں ہے ملک اور پورے صوبے میں ان کے تنظیمی شعبے اور ڈھانچے قائم ہے مگر ان جماعتوں میں خواتین کی کسی قسم کی نمائندگی اور تنظیمی ڈھانچے قائم ہی نہیں ہم نے ہمیشہ اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے کہ اگر ہم اپنے معاشرے کو ترقی دینا چاہتے ہیں تو ہمیں خواتین کی حقیقت وحیثیت کو تسلیم کرنا ہوگا