خضدار میں نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق

خضدار: اطلاعات کے مطابق خضدار کا رہائشی نوجوان عادش کمار پکنک پوائنٹ کھوڑی میں پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ خضدار سمیت بلوچستان کے اکثر و بیشر علاقوں میں پکنک پر جانے والے کئی نوجوان پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔ حالیہ کورونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے پکنک کے مقامات بند کر دیے ہیں لیکن حکومتی حکامات کے باوجود خضدار سمیت مختلف علاقوں میں لوگ بڑی تعداد میں پکنک منانے جاتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے ایس او پیز دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں