محکمہ تعلیم میں اب ڈرامہ نہیں چلے گا،صورتحال بہتر ہوچکی ہے، سیکرٹری

پشین: صوبائی سیکرٹری تعلیم غلام علی بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم میں ڈرامہ اور تماشہ اب نہیں چلے گا صوبے میں تعلیم کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے معاشرے میں تعلیم سے متعلق شعور و آگہی اساتذہ کی ذمہ داری ہے معاشرہ ترقی تب کرتا ہے جب تعلیم کو فروغ دیا جاتا ہے اتوار کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرلز ایلمنٹری کالج پشین میں کلسٹر ایڈ ٹیچرز کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ڈائریکٹر سکولز بلوچستان عبدالواحدشاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالغفور کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔ سیکرٹری تعلیم غلام علی بلوچ نے کہا کہ قوم کی خوشحالی معماران قوم کی بہتر تربیت میں مضمر ہے ہمارا ماضی اچھا نہیں گزرا البتہ تعلیم کے حوالے سے حال اور مستقبل بہتر گزاریں گے کرپشن اور سفارش کلچر کا دور گزر گیا وہ قوم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتی جہاں سفارش کلچر عام ہو محکمہ تعلیم میں کرپشن سے متعلق نشاندہی کرانے پر کارروائی ہوگی محکمہ تعلیم کرپشن کی ڈیپارنمنٹ ہر گز نہیں ہے اورڈسٹرکٹ کی سطح پر محکمہ تعلیم میں درستگی کیلئے سب نے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا تعلیمی اداروں کو سیاست کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کے تمام سکولوں سے ر ڈیپوٹیشن کا خاتمہ کرکے غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ڈسٹرکٹ میں غیر فعال سکولوں کو پندرہ مارچ سے قبل فعال بنانے کے سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈیوٹی نہیں کررہے ان کیخلاف بلاامیتاز کارروائی کی جائے ڈسٹرکٹ میں ڈھائی سو (250)کے قریب سکولز بند اور 161 اساتذہ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں جن اساتذہ کے ایچ آر میسنگ ہیں اُن اساتذہ کیخلاف سخت محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں