کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا،، تعداد6 ہو گئی

کراچی: وزیر اعلی سندھ کی بنائی گئی کرونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس نے کراچی میں ایک اور کرونا وائرس مریض کی تصدیق کردی ہے ،جس کے بعد اب تک کراچی سامنے آنے والوں کیسز کی تعداد6ہوگئی ہے، 1صحت یاب ہو کر گھر چلا گیا ہے۔ اتوار کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کااجلاس ہوا جس میں زائرین کے پاکستان آنے کے بعد حکومتی اقدامات اور نئے کرونا وائرس کا نیا مریض سامنے آنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 4 مذید کرونا وائرس کے مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ایک کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ سندھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اب تک 107 نمونوں کے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں چار مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ایک مریض صحت یاب ہو کر گھر چلا گیا ہے۔ جس مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے قریبی رشتہ داروں کا بھی چیک اپ کیا جائے اور انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں