اسرائیلی ریاست کیخلاف جنگ میں بیت المقدس کے عوام کی حمایت کی جائے،حماس

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے خلاف جنگ میں بیت المقدس کے عوام کی حمایت کی جائے ۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بیان میں کہا کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے جاری رہنے کے بارے میں نام نہاد صیہونی وزیر قومی سلامتی کے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ فسطائی حکومت صورت حال کو مزید خراب کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ دشمن تمام جارحانہ پروگرام اور اپنی نسل پرستانہ پالیسیاں نافذ کررہی ہے اور القدس کے حوالے سے تمام بین الاقوامی قوانین کو کھلم کھلا نظر انداز کررہی ہے۔انہوں نے مزاحمت کو تیز کرنے، یروشلم کے عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں القدس کے باشندوں کے ساتھ متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں