صدر مملکت عارف علوی الیکشن کمیشن پر بلا وجہ دباﺅ نہ ڈالیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر چوہدری اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرصاحب جب آپ نے عمران خان کو عدم اعتماد سے بچانے کے لئے ایک غیر آئینی رولنگ پر3 منٹ میں قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی اس وقت تو آپ کو آئینی بالادستی کا خیال نہ آیا۔ان خیالات کااظہار اعظم نذیر تارڑ نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ وزیر قانون نے کہا کہ آج پھر اپنے لیڈر کی خواہش پر آزاد آئینی ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر بلا وجہ دباﺅ نہ ڈالیں صدر ہیں آپ ورکر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں