آسٹریلیا میں ٹوائلٹ پیپر کی کمی دور کرنے کےلیے اخبار نے 8صفحے بڑھا دیے

آسٹریلیا میں اخبار کے صفحات بطور ٹوائلٹ پیپآسٹریلیا میں ٹوائلٹ پیپر کی کمی پوری کرنے کیلیے اخبار مالکان کا انوکھا اقدام
آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے مارکیٹوں میں ٹوائلٹ پیپر کا قحط پڑنے کے بعد اخبار میں اضافی صفحے پرنٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگ اسے ٹوائلٹ پیپر کے طور پر استعمال کر سکیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے مارکیٹوں میں ٹوائلٹ پیپر کا قحط پڑنے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے این ٹی نیوز اپنے اخبار میں 8 اضافی صفحات پرنٹ کر رہے ہیں تاکہ لوگ ان صفحات کو ٹوائلٹ پر استعمال کر سکیں۔
آسٹریلیا کا این ٹی نیوز ڈارون پر مبنی اخبار ہے جو کہ اپنے مزاحیہ فرنٹ پیچ کے لیے مشہور ہے، اخبار نے ان 8 صفحات پر مشتمل خصوصی صفحات کو واٹر مارک کے ساتھ چھاپا ہے جسے لوگ ٹوائلٹ پیپرکے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں