ایران کے گیس ایکسپورٹ پر پابندی نہیں، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ تکمیل تک پہنچائے، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل

کوئٹہ:کو ئٹہ میں متعین ایران کے ڈپٹی قونصل جنرل فریدون پیر لو رن نے کہا ہے کہ ایران کے گیس ایکسپورٹ پر کو ئی پا بندی نہیں، پا کستان پا ک ایران گیس پا ئپ لا ئن منصوبے کوفو ری تکمیل تک پہنچا کرمعاہدے پر عمل در آمد کو ممکن بنا ئے،بلو چستان کے صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد ایران میں منعقد ہو نے والے انٹر نیشنل ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کر کے یہاں مو جو د تجا رتی مواقعوں سے دنیا بھر کے ٹریڈرز کو آ گا ہی دے،پا ک ایرا ن دوطرفہ تجا رت کے فروغ کے لئے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران و ممبران کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کو ئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نا ئب صدر حا جی آغا گل خلجی اور نا ئب صدر سید عبدالاحد آ غا کی سربرا ہی میں ملنے والے وفد کے شرکا ء سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرایرا نی قونصلیٹ کے ویزہ سیکشن کے ہیڈ حسینی بھی مو جو د تھے۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نا ئب صدر حا جی آغا گل خلجی، نا ئب صدر سید عبدالاحدآغا و دیگر نے کہا کہ چیمبر آ ف کا مر س اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کے عہدیداران و ممبران کی روز اول سے ہی ہمسائیہ اور دنیا بھر کے دیگرمما لک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ترجیح ہے پا کستان اور ایران کے دوطرفہ تجا رتی اہداف کا حصول اس وقت ممکن ہے جب آ زادانہ اور برابری کی بنیا د پرتجا رت کی را ہ ہموار کی جا ئے انہوں نے دوطرفہ تجا رت کی را ہ میں حا ئل رکا وٹوں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ایرا نی حکام اس سلسلے میں اقدامات اٹھا ئے انہوں نے تفتان بارڈرپر تجا رتی سرگرمیوں کے اوقات میں اضا فہ پر زور دیا اور کہا کہ صرف چند گھنٹوں تک ما ل بر دار گاڑیوں کی کلیئرنس کی وجہ سے اس وقت با رڈر کے دونوں طرف ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہو ئی ہیں جو دو طرفہ تجا رت کے لئے نیک شگون نہیں، انہوں نے ایران میں ٹریڈ آرگنا ئزیشن آ ف مشہد کے زیر اہتمام منعقد ہو نے والے انٹر نیشنل ٹریڈ ایکسپو میں دلچسپی ظا ہر کی اور کہا کہ اس سلسلے میں چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کے عہدیداران و ممبران تیا ری کر یں گے۔ انہوں نے ایران کی حدود میں ما ل بردار گاڑیوں کی پا رکنگ،تیل کے لئے پمپوں کی کمی،و دیگر با رے بھی بتا یا اور امید ظا ہر کی کہ اس سلسلے میں ایرا نی حکام اقدامات اٹھا ئیں گے انہوں نے کہا کہ ہما ری بھی خواہش ہے کہ پا ک ایرا ن گیس پا ئپ لا ئن پر جلد کا م مکمل ہو اور اسے دونوں ممالک کو فا ئدہ پہنچے۔اس موقع پر کو ئٹہ میں متعین ڈپٹی قونصل جنرل ایران پیر لو رن نے کہا کہ ایرا ن کی جا نب سے پا کستانی تجا رت پیشہ افراد کے مطالبہ پرکا روبا ری سر گر میوں کیلئے الگ گیٹ کے لئے دیوار کو ہٹا کر کا م کیا گیا ہے ان کی کو شش ہے کہ دوطرفہ تجا رتی سرگر میاں بلا تعطل جا ری رہے،ان کا کہنا تھا کہ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران سے ملا قات کا مقصد انہیں ایرا ن میں ہو نے والے انٹر نیشنل ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کی دعوت دینا ہے ایکسپو میں شرکت کر نے والے صنعت و تجا رت پیشہ افراد کو رہا ئش، کھا نا اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فری دی جا ئیں گیالبتہ ٹکٹ اور ویزا کے اخراجات ٹریڈرز کو برداشت کر نا ہوں گیانہوں نے کہا کہ نما ئش کیلئے بلو چستان کے ٹریڈرز اور صنعتکا روں کی تجا ویز کو بھی اولیت دی جا ئے گی۔ انہوں نے پا ک ایران گیس پا ئپ لا ئن منصو بے کا ذکر کیا اور کہا کہ ایران کے گیس ایکسپورٹ پر کو ئی پا بندی نہیں پا کستان فوری طو ر پر گیس پا ئپ لا ئن منصوبے پر کا م کو پا یہ تکمیل تک پہنچا ئے تا کہ دونوں برا در اسلامی مما لک اس سے مستفید ہو سکے ترکی اور دیگر مما لک نے اجا زت لے رکھی ہے پاکستان بھی امریکی دبا و¿ کو خاطر میں لا ئے بغیر گیس پا ئپ لا ئن منصو بے کو پا یہ تکمیل تک پہنچا ئے اس سے بلو چستان کی عوام اور صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد بھی مستفید ہوں گے اور پا کستان میں توانا ئی اور خاص کر گیس بحران پر قابو پا نے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان پیپلز پارٹی کے دور میں پا ک ایرا ن گیس پا ئپ لا ئن کا معاہدہ ہوا تھا جس پر فوری عمل در آمد وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گیس پا ئپ لا ئن سے پا کستان کو انتہا ئی کم ریٹس پر گیس دستیاب ہو گی،اس سلسلے میں صو بے کی صنعت و تجا رت پیشہ افراد کو بھی کردار ادا کر نے کی ضرورت ہے کیو نکہ اس وقت18ارب ڈالر جر مانے و دیگر کا بھی چر چا ہے اس منصو بے کو سیاست کی نظر نہ کیا اور نا ہی ہزاروں میل دور سے دی جا نے والی ڈکٹیشن کوخا طر میں لا یا جا ئے ایرا ن مذکورہ معاہدے پر فوری عمل در آمد چا ہتا ہے کیو نکہ یہ دونوں مما لک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرا ن نے بارڈر ما رکیٹ پر بھی کا م مکمل کر لیا ہے اب ہمیں پا کستان سے اجا زت درکا ر ہے اس سلسلے میں چیمبر آف کا مرس کے عہدیداران و ممبرا ن بھی کردارادا کریں انہوں نے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلا ت کے حل کی بھی یقین دہا نی کرا ئی اور کہا کہ اس با بت کسی قسم کی تاخیر کو قبول نہیں کیا جا ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں